• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2164 نئے کیسز


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 54 ہزار601 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (ایس سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 32 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 1133 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’’کورونا کیسز کا بڑھنا ہماری بے احتیاطی کا نتیجہ ہے‘‘

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار 645 ہوگئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار557 ہے۔

خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 7685، بلوچستان میں 3306 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1592، آزاد کشمیر 197، گلگت میں تعداد 691 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا و طیارہ حادثے سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، فواد

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 12 ہزار 915 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 73 ہزار607 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 17 ہزار 198 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین