نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق انسداد ٹڈی دل آپریشن میں اب تک دو لاکھ بارہ ہزار اسکوائر کلومیٹر سے زائد رقبے پر سروے کیا جاچکا ہے۔
جبکہ چار ہزار چھ سو انتالیس مربع کلومیٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا جاچکا ہے۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جانب سے انسدادِ ٹڈی دل آپریشن سے متعلق تازہ صورتحال کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈسکیورٹی اور آرمی کی مشترکہ ٹیمیں مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔
عید کی چھٹیوں کے دوران بھی ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ٹڈی دل کے موثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔