• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا کا ایک اور مریض چل بسا، تعداد 40 ہوگئی

بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 101کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3407 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کے انتقال سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اتوار کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3407 ہوگئی ہے جن میں سے 95 فیصد یعنی 3251 مقامی طور پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان افراد میں سے 2780 کا تعلق کوئٹہ، 120 کا قلعہ عبدﷲ، 108 کا پشین، 49 کا قلعہ سیف ﷲجبکہ 34 کا جعفرآباد اور 32 کا تعلق لسبیلہ سے ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کے انتقال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے جن میں سے 32 کا تعلق کوئٹہ، پشین سے 5 جبکہ لسبیلہ سے2 اور سبی سے ایک شخص شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے میں کورونا وائرس کے 26 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اتوار کومزید 15افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد875 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے 2492 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 98 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنے باقی ہیں۔

تازہ ترین