• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور میں چوکی سے 3 پولیس اہلکار اغوا


راجن پور میں ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے پولیس چوکی پر تعینات تین اہل کاروں کو اغواء کرلیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور کے کچے کے علاقہ سونمیانی میں سکھانی گینگ کے ڈاکوؤں نے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد، محمد عارف اور جہانزیب کو چوکی سونمیانی سے اغواء کرلیا۔

ڈاکو پولیس اہلکاروں کو لے کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔

مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین