• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا مریض 5589712، اموات 347903


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 لاکھ 9 ہزار 654 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 48 ہزار 322 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 74 ہزار 822 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 163 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 23 لاکھ 86 ہزار 510 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 99 ہزار 805 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 6 ہزار 226 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 41 ہزار 751 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 114 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 64 ہزار 670 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 669 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 23 ہزار 522 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 807 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 342 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 480 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 837 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 914 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 184 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 877 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 30 ہزار 158 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 432 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 942 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 432 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 808 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت کورونا سے متاثر 10 بڑے ممالک میں شامل

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 369 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 814 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 187 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 371 ہو گئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 508 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 39 ہزار 511 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 992 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 399 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 795 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 58 ہزار 278 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 202 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 38 ہزار 220 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 18 ہزار 856 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین