• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کے رکن نصراللّٰہ زیرے کورونا میں مبتلا

بلوچستان اسمبلی کے رکن اسمبلی نصراللّٰہ زیرے کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

نصراللّٰہ زیرے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گھر میں آئسولیٹ ہوگیا ہوں۔

نصر اللّٰہ زیرے کا تعلق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں8 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 416 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 259 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں49 مریض صحت یاب ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کے پی میں اب تک کورونا وائرس سے 2578 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 71 گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے 237 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کےدوران 2 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔ جبکہ 60 افراد متاثر ہوئے۔

تازہ ترین