• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے میں ڈی این اے سے شناخت کا عمل منظم کیا جائے، لواحقین کا مطالبہ

طیارہ حادثے میں ڈی این اے سے شناخت کا عمل منظم کیا جائے، لواحقین کا مطالبہ


قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ڈی این اے سے شناخت کے عمل کو تیز کیا جائے

اپنے بیوی بچوں کو کھودینے والے ایک شہری عارف اقبال فاروقی نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل منظم کیا جائے۔

شہری کا کہنا ہے کہ اس نے حادثے میں پوری فیملی کھودی، بیوی اور بیٹی کو جیولری سے پہچان لیا لیکن اپنے بیٹے اور ایک بیٹی کی تلاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کا عمل سست روی کا شکار ہے، اسے تیز کرکے شناخت کے عمل کو منظم کیا جائے۔

تازہ ترین