• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاقو حملے کا الزام، اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

تل ابیب(اے ایف پی )مقبوضہ بیت المقدس میںپیر کو اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔اسرائیلی فوجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نوجوان نے ایک فوجی اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی ماری گئی ہے۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزن فیلڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان نے پولیس افسر کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کی کوشش کی جس پراسے گولی ماری گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی فلسطینی نوجوان مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جبل المکبر قصبے کے قریب ارمون ھاناٹیزیو کالونی میں پیش آیا۔ زخمی فلسطینی کی عمر 30سال کے درمیان ہے۔ اسے القدس کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین