آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ذیقعد 1441ھ 6؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی فوج صرف فلموں میں بہادر ہے، سوشل میڈیا پر طنز

لداخ ( آن لائن ) چینی افواج سے پٹائی کے بعد بھارتی افواج کی اپیل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب بھارتی افواج کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کی جانب سے سنجیدگی سے تنقید کی جا رہی ہے جبکہ کچھ لوگ اسے بھارتی فلموں سے جوڑ رہے ہیں۔

 اس صارف کا کہنا تھا کہ چین نے جس بھارتی بہادری کے بارے میں سنا ہے وہ صرف ان کی فلموں میں نظرآتی ہے۔

ایک صارف نے بھارتی فوج کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بہادری صرف کشمیریوں کے سامنے ہی دکھا سکتے ہیں۔

ایک صارف نے بھارتی افواج کے اس اقدام کو ان کی جانب سے معافی کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے معافی مانگتے ہوئے چہرے عجیب ہیں۔

اس کے علاوہ ایک صارف نے مزاح کے انداز میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے چین پر بہت قوت سے حملہ کیا ہے جس کی تازہ مثال ان کی چینی افواج سے معافی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید