• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ جنگ) کراچی طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم ترکی سے حاصل کیا جائے گا۔ترک کمپنی سے اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے منسلک نیا نظام پی آئی اے کے سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔جدید فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے طیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی۔نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہوگا۔جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے موجودہ صورت حال یکسر تبدیل ہوجائے گی، ترکی کی ہٹ آئی ٹی کمپنی سے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم حاصل کیا جائے گا۔

تازہ ترین