کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانگھڑ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سانگھڑ میں 20 مئی کو ایک مبینہ مقابلہ ہوا تھا جس میں دو افراد علی حیدر اور محمد سومار ہلاک ہوگئے تھے معاملے کے مبینہ ہونے کے باعث اسکے لیے ڈی آئی جی میرپور خاص کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے دیگر ارکان میں کمشنر اور ایس ایس پی رینک سمیت دیگر افراد شامل ہونگے کمیٹی اپنی رپورٹ میں معاملے کی مکمل جانچ کرے گی اور 10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔