آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ذیقعد 1441ھ4؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسلام آباد: فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا


اسلام آباد تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعد شہید ہیڈ کانسٹیل محمد سجاد کے جسدے خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ شہید اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیل محمد سجاد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید