• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور: ٹڈی دل نے کپاس، آم، گنا اور جانوروں کے چارے کو شدید نقصان پہنچایا

راجن پور: ٹڈی دل نے کپاس، آم، گنا اور جانوروں کے چارے کو شدید نقصان پہنچایا


ٹڈی دل کے ملک کے مختلف اضلاع میں حملے جاری ہیں جہاں راجن پور میں ٹڈی دل نے کپاس، آم، گنا  کے باغات اور جانوروں کے چارے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

راجن پور شہر سمیت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ٹڈی دل سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کاسامناہے۔

جام پور، روجھان، کوٹ مٹھن اور محمد پور کے علاقوں میں ٹڈی دل سے آم، کپاس، چارہ، گنے، سبزی سمیت دیگر فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے پریشان کاشتکار اپنی مدد آپ کے تحت ٹین اور ڈبے کے شور سے ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش تو کر رہے ہیں مگر ٹڈی دل کو بھگانا ان کے بس کی بات نہیں۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذولفقار علی کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے 70 ہزار ایکڑ رقبہ پر زمینی اور فضائی آپریشن سے ٹڈی دل کی بڑی تعداد کو ختم کیا گیا ہے۔

ٹڈی دل کی بڑی تعداد اب شہری علاقوں میں بھی داخل ہوچکی ہے ٹڈی دل شہر میں موجود درخت اور دیگر پودوں کا صفایا کر رہے ہیں۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس آفت سے نمٹنے کے لیے اگر سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو ملکی معاشی حالات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین