• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں جمعہ اور ہفتہ  کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق انہی دو دنوں میں بلوچستا ن کے علاقے ہرنائی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

تازہ ترین