وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے صدر مسلم لیگ (ن) کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
راجا فاروق حیدر نے کہا کہ نوازشریف کی رہنمائی اور سرپرستی میں آزاد کشمیر کے کئی دہائیوں سے زیر التوا مسائل حل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنے، خطے کو سی پیک میں شامل کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے شکر گزار ہیں۔
راجا فاروق حیدر نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی۔
پریس سیکریٹری کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔
شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے کورونا سے متعلق اقدامات پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔