• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ایتھلیٹس کاڈوپنگ الزام سےانکار، بی سیمپلز لینے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین گیمز میں ممنوع ادویات استعمال کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹس محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ نے جرم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر ایتھلیٹس نے نوٹس کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال سے انکار اور بی سیمپل لئے جانے کا کہا ہے۔ ایتھلیٹس کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے 27 مئی تک مہلت دی گئی تھی۔ تینوں ایتھلیٹس سے میڈلز واپس لے لیے جائیں گے۔

تازہ ترین