اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ، اوورسیز پاکستانیوں سے ڈبل کرائے اور قرنطینہ اخراجات کے نام پر وصول کی گئی بھاری رقوم واپس کی جائیں،مسئلہ کشمیر پر قومی قیادت کا مشاورتی اجلاس فوری بلایا جائے،طیارہ حادثہ کی شفاف انکوائری کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جاسکے ، سو کے قریب قیمتی جانوں کے نقصان پر ہر دل دکھی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔