• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوہی بھیر کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، لوگوں نے دو افراد پکڑ لئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات مقامی افراد نے ناکام بنا دی ۔ذرائع کے مطابق بدھ کی شام جاپان روڈپرواقع علاقہ کنگوٹہ سیداں میں موٹرسائیکل سواردو ڈاکوؤں نے سادات کریانہ سٹور کو لوٹنے کی کوشش کی ۔ اہل علاقہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو قابوکرلیا جنہیں بعدازاں ایس ایچ او لوہی بھیر سب انسپکٹر شاہد زمان کے حوالے کر دیا گیا۔ مقامی افرادکے مطابق ڈاکوؤں نےاپنی جان بچانے کیلئے فائرنگ بھی کی لیکن لوگوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔
تازہ ترین