• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جارج فلائڈ قتل کیس میں انصاف ہوگا۔انہوں نے سیاہ فام شخص کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کو المناک قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے اور انکے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے، واقعے کی تفصیلی رپورٹ کل ملے گی۔

یاد رہے کہ امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائڈ گرفتاری کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر نے جارج فلائڈ کی گردن اپنے گھٹنے سے 8 منٹ سے زائد دبا رکھی تھی۔

واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر 4 پولیس افسروں کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا۔ وڈیو میں مرنے والا شخص پولیس اہلکار سے بار بار کہہ رہا تھا کہ اس سے سانس نہیں لی جارہی۔

تازہ ترین