امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کیسز نمٹانے کیلئے نیب کے حالیہ فیصلے خوش آئند ہیں، ان فیصلوں پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے، نیب کی طرف سے ماضی میں بھی ایسے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ نیب کے پاس 150 میگا کرپشن کیسز کی فائلیں فیصلوں کی منتظر ہیں، پانامالیکس کے 436 ملزمان کیخلاف کارروائی کے پر زور دعوے کیے گئے، تاہم قوم ان وعدوں پر عملدرآمد کی منتظر رہی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت میں بیٹھے مافیاز کا احتساب نہیں ہوتا کرپشن کیسز نہیں نمٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ ارکان خود کو پیش کردیں تو کسی کو احتساب پر اعتراض نہیں ہوگا۔