• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر طاہر القادری کے اصلاح احوال سے متعلق لیکچرز جاری ہیں

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) معروف عالم دین اور قائد تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران دنیا بھر کے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کیلئے لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھا رمضان المبارک میں ہر شب10بجے سے آن لائن لیکچرز دیتے رہے جبکہ عیدالفطر سے لیکر تاحال وہ رات9 بجے آن لائن لیکچرز دے رہے ہیں، ان کے علمی لیکچرز، برطانیہ، یورپ، امریکہ پاکستان بھارت اور مشرق وسطی میں نوجوان خواتین وحضرات اور مختلف مسالک اور مذاہب کے علما کرام سن رہے ہیں اس سلسلے میں ہزاروں ای میلز پیغامات کے ذریعے ان لیکچرز کو سراہا جارہا ہے، قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری 7جون تک اپنے لیکچرز جاری رکھیں گے، یہ لیکچرز اصلاح احوال کے متعلق ہیں۔  
تازہ ترین