سیہون شریف (نامہ نگار) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اولیاءٕ حضرت لعل شہباز قلندر کےمزار پرپنجاب سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد حاضری کے لئے پہنچنا شروع ہوگئی ۔زائرین ایس او پی پر عمل کرنے کےپابند ہونگے تمام انتظامی نگرانی خود کرونگا ۔چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف سندھ منور علی مہیسر نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی تمام اہم مزارات زائرین کےلئے کھولد یئے گئے ہیں تاہم سندھ حکومت نےکورونا وائرس کی وجہ سے زائرین کی حفاظت کےلئےتمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی، حضرت لعل شہباز قلندر اور کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارات زائرین کے لئےکھول دیئے ہیں ۔چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف نے بتایا کہ زائرین کو نظم ضبط قائم ر کھتے ہوئے ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا۔