• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی، سندھ بار کونسل کا چیف جسٹس کو خط، تحفظات کا اظہار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بارکونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خط کے ذریعے عدالت عظمیٰ میں مسلسل پانچ میں سے چار ججوں کی تعیناتیاں سنیارٹی لسٹ کے خلاف کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئوٹ آف ٹرن پرموشن دے کر عدلیہ کا وقار مجروح کیا گیا ۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین حیدرامام رضوی ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی اور اٹھارہویں ترمیم کے خلاف ہے، آئندہ اس طرح کے عمل سے مکمل گریز کیا جائے۔

تازہ ترین