• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ‘میتوں کی شناخت سے متعلق متضاد اعدادوشمار

کراچی (جنگ نیوز)کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوںکی شناخت سے متعلق متضاد اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ۔ جمعرات کو ترجمان پی آئی اے نے طیارہ حادثہ کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق بتایا کہ تاحال 52میتوں کی شناخت کی جا چکی ہے جن میں سے 47کو ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ 51میتیں ڈی این اے شناخت کے بعد ورثاءکے حوالے کی جا چکی ہیںجبکہ محکمہ صحت سندھ کے مطابق جمعرات تک 46افراد کی شناخت ہوگئی جن کی نعشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ باقی نعشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
تازہ ترین