• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج عدن میں ہوا کا کم دباؤ، ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج عدن میں موجود ہوا کا کم دباؤ رات میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج عدن میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کے بعد مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن کا رُخ مغرب کی جانب عدن کے ساحل کی طرف ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ خلیج عدن میں موجود ڈپریشن ختم ہونے کے بعد بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔

یکم جون سے دو جون کے دروان بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔ 

تازہ ترین