• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا چینی کمیشن رپورٹ لیگی سیاست پر کالا دھبہ بن کر سامنے آئی ، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آٹا چینی کمیشن کی رپورٹ نون لیگی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ بن کر سامنے آئی ہے، لیگی قیادت اشتہاری نوازشریف اور خودساختہ روپوش شہبازشریف کو بچانے کیلئے الزام تراشیوں میں لگی ہوئی ہے۔

ترجمان نون لیگ کے بیان پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نےکہاکہ 2017ء میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 100 ڈالر فی ٹن زائد تھی، شاہد خاقان عباسی نےآل شریف کو خوش کرنے کے لیے20 ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں نون لیگی قیادت کی سیاست اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑ گئی ہیں، لیگی ترجمان چیخنے چلانے اور دشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کر رہی ہے، سستی روٹی اور آٹا سبسڈی کے نام پر عوام کو اربوں کا چونا لگانےوالے شوباز شریف تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کورونا وائرس کے باعث مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔

تازہ ترین