آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ربیع الثانی 1442ھ2؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صحافی عزیز میمن کو قتل کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی

صحافی عزیز میمن کو قتل کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی


ایڈیشنل آئی جی غلام نبی نے کہا ہے کہ صحافی عزیز میمن کو قتل کیا گیا، موت طبعی نہیں تھی، عزیز میمن کو دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا، ملزم نذیر سہتو نے عدالت میں جرم کا اعتراف کیا۔

نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ تفتیش کے دوران اس نتیجے پر پہنچے کہ عزیز میمن کا قتل ہوا، ملزم نذیر نے تفتیش کے دوران مزید ملزمان کےنام بھی بتائے۔

انہوں نے بتایا کہ کیس میں ابھی تک تین ملزمان کو گرفتار کرچکےہیں، مزید پانچ کو گرفتار کرنا ہے، ملزم نذیر نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا، مرکزی ملزم کا نام مشتاق سہتو ہےجو قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

دوسری جانب مقتول صحافی کے بھائی عبدالحفیط میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز میمن کے قتل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کیس میں دو سو افراد سے تفتیش اور پوچھ گچھ کی گئی ،اب تک کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش رواں برس 16 فروری کو محراب پور نہر کے قریب ملی تھی اور گلے میں تار لپٹی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید