• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جارہا ہے، جام کمال خان

کورونا روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جارہا ہے، جام کمال خان


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ کورونا روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جارہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہی وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ عوام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ علاج اور خوراک سے متعلق آگہی مہم کو تیز کیا جائے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 928 ہے۔

بریفنگ میں بتایا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا کے ٹیسٹ کی صلاحیت 800 سے 1200 روزانہ ہے۔

اجلاس میں سول سیکریٹریٹ کے بند محکموں کو محدود اسٹاف کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سول سیکریٹریٹ میں وزیٹرز کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ 

تازہ ترین