• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج


ایڈیٹر اِنچیف جنگ، جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پشاور، کوئٹہ، خیبر اور وہاڑی میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور
پشاور میں جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔

کوئٹہ
کوئٹہ کے سمن گلی روڈ پر واقع جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں جنگ اور جیو نیوز سے منسلک صحافیوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو حق سچ لکھنے اور بولنے کی سزا دی جارہی ہے، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

وہاڑی
میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے وہاڑی کی صحافتی تنظیموں نے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ اور لیگی کارکنان نے ریلی میں شرکت کی۔

تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو بلاوجہ قید کرکے حق اور سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیبر
خیبر میں بھی میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور رہائی کے لیے لنڈی کوتل پریس کلب میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

تازہ ترین