• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رضویہ کے علاقے میں گھر سے پولیس کے اے ایس آئی کی لاش برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے میں واقع گھر سے ایک لاش برآمد ہوئی جسکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت 45سالہ امیر علی ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق متوفی پولیس کا اے ایس آئی تھا اور جوہر آباد تھانے میں تعینات تھا،پولیس نے بتایا کہ کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا، لاش چار سے پانچ روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔پولیس کے مطابق بظاہر متوفی کے جسم پر کسی تشدد کا نشان نہیں ہے تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی معلوم ہو سکے گی۔

تازہ ترین