• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کیلئے جی ٹوئنٹی کا غریب ملکوں کیلئے 14 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ

جدہ(شاہد نعیم )سعودی عرب کی زیر صدارت جی ٹوئنٹی اجلاس نے غریب ملکوں کو کورونا سے نمٹنے کے لیے 14ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کی صدارت میں جی ٹوئنٹی مالیاتی گروپ کے چوتھا ہنگامی آن لائن اجلاس میں انتہائی غریب ملکوں کے قرضہ مسائل حل کرنے کے لیے جی ٹوئنٹی پروگرام کی تازہ صورتحال پر غوروخوض کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی 20 بین الاقوامی مالیاتی گروپ میں شامل سعودی ٹیم کے سربراہ بندر الحمالی نے بتایا کہ انتہائی غریب ملکوں کی مدد کے لیے 14 ارب ڈالر سے زیادہ فراہم کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ عالمی بینک کا ابتدائی تخمینہ یہی ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے میں مدد کے لیے 14 ارب ڈالر سے زیادہ فی الفور مہیا کیے جاسکتے ہیں۔الحمالی کے مطبق پروگرام میں قرضہ دینے والے دیگر فریق مثلا کثیر فریقی ترقیاتی بینک اور قرضے دینے والے ادارے شامل ہوئے تو انتہائی غریب ملکوں کے لیے مدد کی رقم مزید بڑھ سکتی ہے۔الحمالی نے واضح کیا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے انتہائی غریب ملکوں کی خاطر ’قرضہ انٹرسٹ کی معطلی‘ پروگرام جی ٹوئنٹی کی تاریخ کی بڑی کامیابی ہے۔اس پروگرام پرعمل درآمد کے پہلے مہینے میں 36 غریب ملکوں نے قرضوں کی قسطیں ملتوی کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔

تازہ ترین