• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا امکان ہےاور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 20 فیصد اضافہ متوقع ہے ، معتبر ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں ابتدا میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک اضافے کی مختلف تجاویز بھی دی گئی لیکن کورونا کے باعث ملکی معاشی صورتحال کے مدنظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔
تازہ ترین