• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ کو افغان ٹرانزٹ تجارت کے لیے کھول دیاگیا

گوادر (نمائندہ جنگ) پاکستان افغانستان ٹرانزٹ معاہدے کے تحت گوادر پورٹ کو افغان ٹرانزٹ تجارت کے لیے کھول دیاگیاہے اس سلسلے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان سے بھرا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیاہے بحری جہاز میں 16ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائز لوڈ ہےافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوادر سے بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا جائے گاپاکستان چین اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے علاقائی اقتصادی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔جبکہ گوادر بندرگاہ سے بڑی سطح پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اس میں دونوں ملکوں کے کاروباری حلقوں نے اس پیش رفت کو تجارت کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے گودار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے لیے چینی، کھاد اور گندم کی برآمدات کی ترسیل سر بمہر ٹرکوں کے ذریعے کی جائے گی۔
تازہ ترین