• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”جیو تو ایسے“ میں آج حریم فاروق اور ڈاکٹر تیمور مہمان ہونگے

”جیو تو ایسے“ میں آج حریم فاروق اور ڈاکٹر تیمور مہمان ہونگے 


کراچی (محمد ناصر) جیونیوز کے پروگرام ”جیو تو ایسے“ میں ہفتے کو معروف اداکارہ وہدایتکارہ حریم فاروق اور ڈاکٹر تیمور رحمان کی آمد ہوگی۔ حریم فاروق کیوں خود اپنی ہی فیوریٹ تھیں اور ہیں، کیسے انہوں نے مخالفتوں کے باوجود اداکاری میں اپنا لوہا منوایا؟۔ اسکے علاوہ ڈاکٹر تیمور رحمان کیوں سمجھتے ہیں کہ موسیقی معاشرتی تبدیلی کا اہم جذ ثابت ہوسکتی ہے؟۔ اپنے عزم، حوصلے اور محنت سے وطن کا نام روشن کرنے والے یہ وہ پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے بہت کچھ کردکھایا ہے۔ یہ دونوں مہمان اس پروگرام کے دوران اپنی کامیابی کی داستان بیان کریں گے۔ ”جیو تو ایسے“ شام سات بجکر پانچ منٹ پر دکھایا جائے گا جس کے میزبان ڈاکٹر عمر سیف ہیں۔

تازہ ترین