• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم


اسلام آباد(جنگ نیوز)جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم،کمیٹی کی چیئر پرسن وزیر انسانی حقوق شیر یں مزاری ہونگی، چار ماہ میں رپورٹ پیش کریگی، وزیراعظم کی ہدایت پرقیدی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم ،کمیٹی کی چیئر پرسن وفاقی وزیر بر ائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیر یں مزاری ہوں گی اور اس کے ممبران میں سیکر ٹری وزارت انسانی حقوق ، سیکر ٹری داخلہ ، پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان کے ہوم سیکر ٹریز ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ، سندھ ، خیبر پختوخواہ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان کے علاوہ مس سارہ بیلا اور مس حیا زاہد شامل ہیں ۔ چیئر پرسن ضرورت کے تحت کسی کو بھی کمیٹی کا رکن بنا سکتی ہیں ۔ اس کمیٹی کے نو ٹی او آرز ہیں ۔کمیٹی پرزن رولز اور دیگر متعلقہ قو ا نین کا جائزہ لے گی کہ اور ان میں بہتری لانے کیلئے تر امیم کی تجا ویز دے گی ۔ کمیٹی مجموعی گورنینس ، لیگل ایڈ ( قانونی مدد ) جیلوں کے مینجمنٹ سسٹم اور پراسیس کا جا ئزہ لے گی اور ان میں بہتری کیلئے تجا ویز دے گی۔ کمیٹی انفرادی طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے کیسز اور خواتین کو انتقامی کا روائی کا نشانہ بنانے کی شکایات کا بھی جائزہ لے گی اور اس کے تدارک کیلئے ادارہ جاتی احتساب کے اقدامات تجویز کرے گی۔

تازہ ترین