• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ‘ دھمیال روڈ پر بغیر نقشہ منظوری مارکیٹ تعمیر

اراولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) چکلالہ کینٹ بورڈ کے ایریاز دھمیال روڈ پر فیلڈ سٹاف کی مبینہ ملی بھگت سے بغیر نقشہ منظوری مارکیٹ بنا لی گئی۔ اس سے قبل عملہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کام رکوا دیا ہے مگر وہاں راتوں رات لنٹر بھی ڈال دیا گیا ہے۔ کینٹ بورڈ کے بعض عملہ کا کہنا ہے کہ اس ایریا کے لوگ نہ پہلے نقشہ پاس کرواتے تھے نہ ہی پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے حالانکہ کینٹ بورڈ کی حدود ایسی عمارتوں سے بھی آگے تک ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے نقشوں اور ٹیکسوں کی عدم منظوری کی ذمہ داری بھی کینٹ بورڈ ذمہ داران پر ہی عائد ہوتی ہے کہ انہوں نے مالکان جائیداد کو کس وجہ سے ڈھیل دے رکھی ہے۔ ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ کو تحقیقات کر کے ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے جن کی وجہ سے قومی خزانے کو بلڈنگ پلان، کمرشلائزیشن فیسوں اور پراپرٹی ٹیکس کی مد میں لگاتار نقصان پہنچایا جاتا رہا۔ نوتعینات انچارج بلڈنگ کنٹرول کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کا کام رکوا دیا تھا‘ تاہم موجودہ صورتحال کا انہیں علم نہیں۔
تازہ ترین