• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس کفالت پروگرام ،راولپنڈی میں 1لاکھ 3ہزار 287خاندان مستفید

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک 1لاکھ 3ہزار 287خاندان مستفید ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک 1ارب 23 کروڑ 94لاکھ 44ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں قائم احساس کفالت سنٹرز پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران2ہزار 148افراد میں مجموعی طور پر 2کروڑ 57لاکھ 76ہزار روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں غریب اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد میں 12000 روپے فی کس کے حساب سے ادا کئے جا رہے ہیں کسی کو اس سے کم رقم نہیں دی گئی ۔
تازہ ترین