• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کی ترقیوں کا کیس سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شامل کیا جائے، پی ڈی اے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے ہفتے ہونے والے سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں تمام کیڈرز ڈاکٹروں کی ترقیوں کا کیس شامل کیا جائے۔ پی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سلیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے جنرل ، مینجمنٹ، سپیشلسٹ کیڈرز اور ڈینٹل سرجنز کی ترقیاں بغیر کسی وجہ سے گزشتہ 2 سالوں سے زیرالتواء ہیں وزیر صحت اور سیکرٹری صحت نوٹس لیکر پراونشل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ڈاکٹرز کی ترقیوں کے کیس کو شامل کریں تاکہ ان کے ساتھ دو سالوں سے ہونے والی نا انصافی کا ازالہ ہو۔
تازہ ترین