• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے بحران سے متعلق رپورٹ سامنے آئے گی، شیخ رشید

وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آٹے بحران سے متعلق رپورٹ تیار ہو کر جلد سامنے آئے گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی، اس دوران ملکی سیاسی، ترقیاتی معاملات اور راولپنڈی کے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران جمعہ کی چھٹی ختم کرکے بازار اور مارکیٹیں کھولنے کی تجویز پیش کی گئی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ کی یہ تجاویز اجلاس میں رکھیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آٹے بحران سے متعلق رپورٹ تیار ہو کر جلد سامنے آئی گی، پنجاب میں معاملات کنٹرول میں ہیں سب اپنا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ترقیاتی اسکیموں میں راولپنڈی کے لیے مزید ترقیاتی منصوبے لائیں گے۔

دوسری جانب سردار عثمان بزدار کا شیخ رشید احمد سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ حکومت نے گندم خریداری میں کئی سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور پنجاب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین