آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

‏سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے گلوکار بن گئے

‏سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے برعکس شوبز سے منسلک ہو گئے ہیں۔

‏بزل مشتاق کا پہلا گانا منظرعام پر آگیا جس کی پرومشن کرکٹرز نے بھی شروع کر دی ہے۔

‏24 سالہ بزل مشتاق کا پہلا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو انہوں نے نہ صرف گایا ہے بلکہ اس میں پرفارم بھی کیا ہے۔ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکچر میں تعلیم بھی حاصل کی ہو ئی ہے۔ لیکن اب انہوں نے شوبز سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکاری کے بعد بزل مشتاق اب اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ بزل مشتاق کا گانا سامنے آتے ہی کرکٹرز نے اس کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کے فرائض انجام دیتے ہیں، غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ادکاری اور گلوکاری میرے بیٹے کا شوق ہے۔ میں اس میں رکاوٹ نہیں بنا، بزل نے مجھ سے اس حوالے سے رائے لی تو میں نے اسے روکا نہیں بلکہ بزل سے کہا کہ بس اچھے برے کا خیال رکھنا، اسے کچھ حدود بھی بتائیں، وہ یقیناً ان میں رہے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میری تمام نیک خواہشات بزل مشتاق کے ساتھ ہیں، جہاں بھی میری ضرروت پڑی میں ضرور سپورٹ کروں گا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہو تے ہیں، جس فیلڈ میں میرا بیٹا گیا ہے وہاں بھی بہت اچھے لوگ ہیں، میں نے بزل سے کہا ہے کہ کبھی ایسا کام نہ کرنا جس سے فیملی کا نام متاثر ہو، انہوں نے کہا کہ بیٹے کو کرکٹر بنانے کے لیے کبھی زبردستی نہیں کی، اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید