کراچی پولیس کے ڈی آئی جی ایڈمن کے پرسنل سیکریٹری سعید احمد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔
57 سالہ سعید احمد 25 مئی کو کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں داخل کروائے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق سندھ پولیس کے ملازمین کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 80 پولیس افسران اور اہلکار کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 240 سے زائد پولیس ملازمین اب بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔