گوادر بندرگاہ کو افغان ٹرانزٹ تجارت کے لیے کھول دیا گیا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا فرٹیلائزر سے بھرا پہلا بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق گوادر بندرگاہ کو ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے پاک۔افغان ٹرانزٹ معاہدے کے تحت کھولا گیا ہے۔
گوادر بندرگارہ پر لنگرانداز ہونے والے بحری جہاز میں آسٹریلیا سے درآمد کی گئی 16 ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائزر موجود ہے، فرٹیلائزر کو گوادر سے بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق افغانستان کے لئے مزید 16 ہزارمیٹرک ٹن کھاد اور 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم آئندہ ماہ گوادر پہنچے گی، گودار سے افغانستان کے لئے چینی، کھاد اور گندم کی برآمدات کی ترسیل سربمہر ٹرکوں کے ذریعے ہوگی۔
سرکاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے علاقائی اقتصادی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔