پشاور(نیوزڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے خلیجی ریاستوں میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور ان کی وطن واپسی کو آسان بنانے کے لئے سعودی عرب سے باچا خان ائیر پورٹ پشاور کے لئے پروازیں بحال کر دی گئیں ہیں جس کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک ملاقات کے دوران خصوصی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو یہ پروازیں بحال کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کئے تھے۔