• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور کے زیراہتمام ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے 16 مراکز پر امتحانی ڈیوٹی دینے والے 81 نگرانوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں۔ضمنی امتحانات کل یکم جون(پیر)سے شروع ہوں گے۔امیدوار اپنے اپنے کالجز کے ہاسٹلز میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔یکم جون سے فائنل ائیر ایم بی بی ایس کے سپلیمنٹری امتحانات شروع ہوں گے۔
تازہ ترین