• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال میں بس اُلٹ گئی، 6 مسافر جاں بحق

خانیوال میں بس اُلٹ گئی، 6 مسافر جاں بحق


پنجاب کے ضلع خانیوال کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

لاہور سے ملتان جانے والی بس ملتان خانیوال روڈ پل رانگو پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹی۔

حادثےمیں 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے زخمیوں اور لاشوں کو الٹی ہوئی بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈھرکی، بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

اسپتال میں حادثے کے مزید 2 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

تازہ ترین