• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہمراہ‘ کی کونسی لائن عاصم اظہر کو پسند ہے؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو اُن کے نئے گانے ’ہمراہ‘ کی پسندیدہ لائن کے بارے میں بتا دیا۔

’ہمراہ‘ کے 2 ملین یعنی 20 لاکھ ویوز ہونے کی خوشی میں عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو کلپ کے ساتھ ہی عاصم اظہر نے ’ہمراہ‘ کو ملنے والی مقبولیت پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ’آپ لوگ مجھے بتائیں کہ آپ کو ’ہمراہ‘ کی کون سی لائن سب سے زیادہ پسند ہے؟‘

عاصم اظہر نے مداحوں کو ’ہمراہ‘ میں اپنی پسندیدہ لائن سے بھی آگاہ کیا۔

گلوکار نے بتایا کہ اُنہیں ’ہمراہ‘ کی لائن ’احسان مند ہے دل اب سے یہ تیرا‘ سب سے زیادہ پسند ہے۔

عاصم اظہر کے پوچھنے پر اُن کے مداحوں نے بھی اُنہیں اپنی اپنی پسندیدہ لائنز بتائیں۔

اس کے علاوہ عاصم اظہر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’ہمراہ‘ ریلیز ہونے کے بعد اُن کے دوست کی جانب سے ملنے والے پیار کے بارے میں بھی بتایا۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ’میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ آپ نے ناصرف ایک گانا جاری کیا ہے بلکہ آپ نے تو ہمیں مثبت توانائی دی ہے جیسے میں نے محسوس کیا ہے۔‘

گلوکار کے مطابق اُن کے دوست نے کہا کہ ’میں اُمید کرتا ہوں کہ میری طرح دیگر لوگوں نے بھی اِس گانے میں چُھپی مثبت توانائی کو محسوس کیا ہوگا۔‘

اِس سے قبل عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو ’ہمراہ‘ پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا چیلنج دیا تھا۔


انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جو اُنہوں نے ’ہمراہ‘ پر بنائی تھی، عاصم اظہر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ ’آپ بھی میرے ساتھ ٹک ٹاک پر ’ہمراہ‘ چیلنج کریں اور اپنی ویڈیوز مجھے بھیجیں۔‘

واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا ’ہمراہ‘ بھارتی فلم ’ملنگ‘ میں شامل ہے اور اِس گانے کو بالی ووڈ اداکارہ ’دیشا پٹانی‘ اور اداکار ’ادیتی رائے کپور‘ پر فلمایا گیا ہے۔

عاصم اظہر نے ناصرف ’ہمراہ‘ میں اپنی آواز کا جادو دِکھایا ہے بلکہ اِس گانے کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی ہے جبکہ ’ہمراہ‘ کے بول کنال ورما نے تحریر کیے ہیں۔

تازہ ترین