کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، شہر قائد کے آسمان پر کہیں کہیں بادلوں کا حیرہ ہو گا جبکہ موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا آج کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے شہرِ قائد کا آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی اور کوئٹہ میں مطلع ابر آلود
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ شہرِ قائد کی فضاء میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔