• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور کوئٹہ میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ خوش گوار ہوا چلنے کی وجہ سے موسم دل کش ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کبھی دھوپ کبھی چھاؤں ہو گی یعنی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں مغرب اور جنوب مغرب کی جانب سے 14 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیںچل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

ادھر بلوچستان کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، چاغی، زیارت اور مستونگ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلو ہے، صبح کے وقت بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع ابر آلود ہے۔

قلات میں درجۂ حرارت 6، ژوب میں 16، گوادر میں 18، پنجگور میں 19 اور خضدار میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج کوئٹہ، ژوب، چاغی، چمن، زیارت، نوشکی، مستونگ، بارکھان، قلعہ سیف اللّٰہ ، قلات اور ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین