• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرجا گھروں کو سخت سیکیورٹی دی جارہی ہے: رائے بابر سعید


ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں کو سخت سیکیورٹی دی جارہی ہے، دورانِ عبادت سماجی فاصلہ سمیت حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

رائےبابر سعید کا کہنا ہے کہ افسران و اہلکار ڈیوٹی پوائنٹس پر ماسک، سینیٹائزر، گلوز کا لازمی استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور اسنائپرز بھی تعینات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 56 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 475 ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین