• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کرپشن بچانے کا ایجنڈا لیکرچل رہی ہے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن انسداد کورونا نہیں بلکہ کرپشن بچانے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا کے مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں، نہ آئندہ ہوں گی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں عوام کی خدمت خالی نعروں یا دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ وقت سیاست چھوڑ کر دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے، مشکل وقت میں لندن کی سیر کرنے والوں کو قوم جان چکی ہے۔

تازہ ترین